Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

آر پی اوز کانفرنس، ایف آئی آر کے اندراج میں غیر ضروری تاخیر پرضلعی افسران کی سرزنش

Published

on

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی صدارت میں آر پی اوز کانفرنس میں صوبے کے تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت  کی۔

آئی جی پنجاب نے ایف آئی آرز کے اندراج میں غیر ضروری تاخیر پر بعض ضلعی افسران کی سرزنش کی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ درخواست ای ٹیگ اور ایف آئی آر اندراج میں دانستہ تاخیر پر سپروائزری افسران سے سخت باز پرس ہو گی۔

آئی جی پنجاب نے منڈی بہاؤالدین، ننکانہ اور خانیوال کے ڈی پی اوز کو سپرویژن بہتر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ تھانوں اور پولیس دفاتر کی انسپکشن کیلئے سرپرائزچیکنگ اور سپیشل برانچ رپورٹنگ بڑھائی جائے۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں ڈرائیونگ لائسنسز کے بلاتعطل اجرا کو یقینی بنایا جائے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے  پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ کو لائسنسنگ  سسٹم مزید فعال کی ہدایت کی۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شہریوں کی طرف سے ریکارڈ تعداد میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے رجحان سے سسٹم پر پڑنے والے بوجھ کے نقائص دور کئے جائیں۔

آئی جی پنجاب نے غیر قانونی غیرملکی شہریوں کے انخلا کا عمل جاری رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کو رہائش، ملازمت دینے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ  تمام تھانوں کو 31 دسمبر تک سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشن پروٹوکول پر منتقل کیا جائے۔

کانفرنس میں ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی پنجاب ، ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی ، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز،  ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب ، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ،  ڈی آئی جی آپریشنز لاہور،  اے آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب ، ننکانہ ، منڈی بہاؤالدین اور خانیوال کے ڈی پی اوز نے شرکت کی ۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین