Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

Uncategorized

سارا موڈ خراب کردیا، نصیرالدین شاہ مداحوں پر بھڑک اٹھے، ویڈیو وائرل

Published

on

بالی وڈ اداکار نصیرالدین شاہ حال ہی میں مداحوں سے اس وقت ناراض ہوگئے جب انہوں نے دہلی ہوائی اڈے پر ان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی۔ ہوائی اڈے پر چیختے ہوئے اداکار کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے۔ ویڈیو میں اداکار کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا گیا کہ کس طرح ان کا موڈ سب نے خراب کر دیا۔

24 فروری کو نصیر الدین شاہ دہلی میں اترے۔ ہوائی اڈے سے باہر نکلتے ہوئے اداکار کی ایک ویڈیو آن لائن سامنے آئی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ اداکار کو ایک ناخوشگوار تجربہ ہوا جب مداحوں نے سیلفیز کلک کرنے کی کوشش کی اور انہیں یہ پسند نہیں آیا۔

غصے میں آئے نصیرالدین شاہ سیلفیز لینے پر شائقین پر چیخے۔ انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے، "موڈ خراب کر دیا آپ لوگوں نے۔ سمجھتے نہیں ہیں آپ لوگ ایک دفع بات کی جائے۔ فوٹگرافرز انہیں یقین دلاتے ہوئے سنے گئے کہ مستقبل میں ایسا نہیں ہوگا۔ تاہم، نصیر الدین جب چلتے ہوئے اور دہلی ہوائی اڈے سے باہر نکلے تو بظاہر پریشان تھے۔

اداکار منیش ملہوترا کے اگلے پروڈکشن وینچر ‘اول جلول عشق’ میں نظر آئیں گے۔ اس میں وجے ورما، فاطمہ ثنا شیخ اور شریب ہاشمی بھی ہیں۔ اس کی ہدایت کاری ویبھو پوری کریں گے۔ آنے والی فلم میں گیت نگار اور موسیقار جوڑی گلزار اور وشال بھردواج کی واپسی بھی ہے، جو فلم کا ساؤنڈ ٹریک بنائیں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین