تازہ ترین
روس نے افغان طالبان کو دہشتگردوں کی فہرست سے نکالنے پر غور شروع کردیا
روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ”تاس“ (TASS) کا کہنا ہے کہ روسی وزارت خارجہ افغان طالبان کو دہشت گرد گروپوں کی فہرست سے نکالنے پر غور کر رہی ہے۔
پیر کو شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اس معاملے پر وزارت خارجہ، وزارت انصاف اور دیگر روسی ادارے غور کر رہے ہیں۔
روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ’طالبان تحریک کی دہشت گرد تنظیم کی حیثیت ختم کرنے کے معاملے پر وزارت خارجہ، وزارت انصاف اور دیگر خصوصی ایجنسیاں غور کر رہی ہیں۔ حتمی فیصلہ ملک کی اعلیٰ سیاسی قیادت کرے گی‘۔
امارت اسلامیہ افغانستان نے ماسکو کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی کے لیے اہم قرار دیا ہے۔
طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے طلوع نیوز کو دیے گئے بیان میں کہا کہ ’اس سے دونوں ممالک کے درمیان اعتماد میں بہت اضافہ ہوگا اور اقتصادی شعبوں اور اس سے آگے کے تعاون میں بھی سہولت ہوگی‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’اس سے دوسرے ممالک کو بھی اسی طرح کی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ایک مثبت پیغام جاتا ہے۔ امارت اسلامیہ افغانستان ایک قوم کی نمائندگی کرتی ہے اور آزادی کی تحریک کے طور پر ابھری ہے‘۔
تاہم، افغانستان کے لیے روس کے خصوصی صدارتی نمائندے ضمیر کابلوف نے ”تاس“ کو بتایا کہ روس انسداد دہشت گردی میں افغانستان کے ساتھ تعاون کرتا ہے۔ لیکن امارت اسلامیہ کہتی ہے کہ اسے کسی ملک کے تعاون کی ضرورت نہیں ہے۔
ذبیح اللہ مجاہد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ’ہمیں کسی دوسرے ملک کے تعاون کی ضرورت نہیں ہے، ہمارے پاس کسی بھی قسم کے سیکیورٹی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے کافی قوتیں ہیں اور ہمارے پاس خطرات اور باغی گروپوں کو کچلنے اور ختم کرنے کا بھی اچھا تجربہ ہے۔
اس تمام معاملے کے حوالے سے ’ایک افغان سیاسی تجزیہ کار واحد فقیری کا کہنا ہے کہ ’حقیقت یہ ہے کہ روس طالبان کو دہشت گردوں کی فہرست سے نکالنا چاہتا ہے، ایک پیش رفت دکھائی دیتی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ طالبان اور روس کے درمیان تعلقات میں بہتری آئی ہے اور یہ کہ روس طالبان پر لگائے گئے دہشتگرد ہونے کے الزامات کو ہٹانا چاہتا ہے‘۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی