Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

روس نے بعض امریکی سفارتکاروں کو ملک بدر کر نے کی دھمکی دے دی

Published

on

روس نے بعض امریکی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کی دھمکی دی ہے۔ رشیا ٹوڈے کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے ماسکو میں تعینات امریکی سفیر لین ٹریسی کو بتایا کہ روس میں کام کرنے والے امریکی سفارت کار جوروسی حکومت کی جانب سے ناپسندیدہ قرار دیئے گئے بعض غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں، انہیں ملک بدر کیا جا سکتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی وزارت خارجہ  نے امریکی سفیر کو طلب کر کے انہیں تین این جی اوز کی تبدیل شدہ قانونی حیثیت کے بارے میں مطلع کیا۔ روس کا موقف ہے کہ یہ این جی اوز جن کو ماسکو میں امریکی سفارت خانے کی حمایت حاصل ہے، روس مخالف نوعیت کے منصوبوں پر کام کر رہی ہیں، جن کا مقصد تعلیمی اور ثقافتی تبادلوں کی آڑ میں ایجنٹ بھرتی کرنا ہے۔

روسی وزارت خارجہ نے امریکی سفیر لین سفیر ٹریسی کو ایک باضابطہ نوٹ جاری کیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ امریکی سفارت خانے کی طرف سے ان کالعدم گروہوں کے ساتھ تمام تعلقات منقطع کئے جائیں اور سفارت خانے کی ویب سائٹ ان تینوں این جی اوز سے متعلق مواد کو ہٹا یا جائے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی حکومت کسی بھی قسم کی تخریبی کارروائیوں اور غلط معلومات کو پھیلانے کو روکنے کے لیے کارروائی کرے گی، جس میں سفارت خانے کے عملے کو روسی قانون کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں ناپسندیدہ شخصیات قرار دینا بھی شامل ہے۔

روسی قوانین کے مطابق ناپسندیدہ قرار دی جانے والی این جی اوز کے بہت سے حقوق معطل کر دیئے جاتے ہیں، یہ روس میں اپنے دفاتر قائم نہیں کر سکتیں اور نہ ہی مالیاتی نظام کو استعمال کر سکتی ہیں ۔ اس کے علاوہ ایسی این جی اوز اپنے نام سے کچھ بھی شائع نہیں کر سکتیں اور ان پر افراد اور اداروں کے ساتھ کوئی کاروبار کرنے پر پابندی عائد ہو تی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین