Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

روس اپنی فوج کے ساتھ کام کرنے والے ہندوستانی شہریوں کا جلد ریلیز کرے، بھارتی وزارت خارجہ

Published

on

ہندوستان نے روس سے کہا ہے کہ وہ روسی فوج کے ساتھ ” ملازمت” کرنے والے ہندوستانیوں کو جلد ریلیز کردے۔نئی دہلی نے جمعہ کو اپنے شہریوں پر زور دیا کہ یوکرین جنگ سے دور رہیں۔

ہندوستانی وزارت خارجہ کا یہ بیان ہندو اخبار کی رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ کم از کم ایک سال کے معاہدوں کے تحت گزشتہ سال تقریباً 100 ہندوستانیوں کو بھرتی کیا گیا تھا۔  ہندوستان کے پڑوسی نیپال سمیت کئی ممالک کے شہریوں نے روسی فوج کے ساتھ کام کرنے کی کوشش کی ہے۔

بیان میں کوئی اعداد و شمار بتائے بغیر کہا گیا، ’’ہمیں معلوم ہے کہ چند ہندوستانی شہریوں نے روسی فوج میں معاون ملازمتوں کے لیے سائن اپ کیا ہے۔‘‘

"ہندوستانی سفارت خانے نے اس معاملے کو متعلقہ روسی حکام کے ساتھ ان کی جلد ریلیز کے لیے باضابطہ اٹھایا ہے۔ ہم تمام ہندوستانی شہریوں سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ احتیاط برتیں اور اس تنازعہ سے دور رہیں۔”

نئی دہلی میں روسی سفارت خانے نے فوری طور پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔ روس اور بھارت کے درمیان قریبی دفاعی اور تجارتی تعلقات ہیں۔

نیپال نے گزشتہ ماہ اپنے شہریوں کو روس اور یوکرین میں کام کرنے کے اجازت نامے کا اجراء اگلے نوٹس تک روک دیا جب روسی فوج میں خدمات انجام دیتے ہوئے کم از کم 10 نیپالی فوجیوں ہلاک ہو گئے تھے۔

روس نے فروری 2022 میں ہمسایہ ملک یوکرین پر حملہ کیا تھا جسے وہ "خصوصی فوجی آپریشن” کہتے ہیں۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد یورپ کی سب سے خونریز زمینی جنگ میں دونوں طرف کے دسیوں ہزار فوجی مارے جا چکے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین