Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

عام انتخابات کے دوران تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، جامشورو سے کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

Published

on

Operation of security forces in Kech, Panjgur and Zhob districts of Balochistan, 5 terrorists were killed

سی ٹی ڈی سندھ نے عام انتخابات میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا، سی ٹی ڈی نے جامشورو میں کارروائی  کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتاد دہشت گرد کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد ، ڈیٹونیٹراور بال بیرنگ بھی برآمد ہوئے۔ دہشت گرد سے ریاست مخالف پمفلٹس اور بینرز بھی ملے ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد جامشورو کی جامعات میں طلبا کی ریاست مخالف ذہن سازی پر کام کررہاتھا،دہشتگرد نے انتخابات کے روز تخریب کاری کی منصوبہ بندی کررکھی تھی۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین