پاکستان
سالک اور شافع پہلے گجرات کے عوام کا مینڈیٹ واپس کریں، پھر بات کرنے کا سوچیں گے، پرویز الٰہی
پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ سالک اور شافع پہلے گجرات کے عوام کا مینڈیٹ واپس کریں پھر بات کرنے کا سوچیں گے۔
عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں پرویز الٰہی نے کہا کہ لاڈلوں نے راتوں رات پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری کر لیا۔۔۔ سالک اور شافع پہلے گجرات کے عوام کا مینڈیٹ واپس کریں پھر بات کرنے کا سوچیں گے۔۔ گجرات، منڈی بہاؤالدین، تلہ گنگ کا مینڈیٹ چوری کرنے والے اپنے کیفر کردار کو پہنچنے والے ہیں،،اصل مینڈیٹ چوری کرنے والا محسن نقوی اور اس کی پولیس پارٹی ہے۔ایسے کیئر ٹیکر کی اب انشاء اللہ باری آنے والی ہے۔
پرویز الٰہی نے کہا کہ پاکستانی عوام نے عمران خان سے محبت کا ثبوت ووٹ کی صورت میں دیا، عمران خان عوام کے دلوں میں بستا ہے۔ عوام ایسی حکومت کو قبول نہیں کریں گے جسے ان کی حمایت حاصل نہ ہو۔انشاء اللہ عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کیلئے ہر جنگ لڑیں گے۔
پرویز الٰہی نے کہا کہ پاکستانی عوام نے ہمیں مایوس نہیں کیا، عوام بھی مایوس نہ ہوں۔انشاء اللہ ان ووٹ چوروں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔ ہم کوئی آئی ایم ایف کے ذمہ دار نہیں، یہ جانیں اور لاڈلے جانیں۔مرکز اور پنجاب میں پی ٹی آئی کے ووٹ چوری کرنے والے ملک کو معاشی بحران سے نہیں نکال سکتے۔ عوام نے لاڈلوں کو مسترد کر دیا پھر یہ کس منہ سے عوامی مفاد کی بات کرتے ہیں۔
سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ مینڈیٹ چور ملکی مفاد میں نہیں بلکہ اپنے مفاد کی خاطر اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں۔۔الیکشن مہم میں ایک دوسرے کے خلاف بولنے والے الیکشن کے بعد ایک بار پھر ملک لوٹنے کیلئے ایک ہو گئے ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی