پاکستان
سلمان اکرم راجہ ہار گئے، فارم 47 ہمارے پاس آگیا، وکیل الیکشن کمیشن کا عدالت میں بیان
لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے حمیات یافتہ امیدوار سلمان اکرم راجہ کی الیکشن نتائج میں تسخیر کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس علی باقر نجفی نے ابتدائی سماعت کے بعد ریٹرننگ افسر کی فوری طلبی کا حکم دیا تھا، وقفے کے بعد سماعت ہوئی تو جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ کیا آر او عدالت میں آیا ہے؟
وکیل الیکشن کمیشن نے بتایا کہ آر او کا نمبر بند ہے، رابطہ نہیں ہوا، یہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے،قانون کے مطابق پہلے انہیں الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرانا چاہئے ،فارم 47 ہمیں موصول ہوگیا ہے،فارم 47 کے نتیجے کے مطابق درخواست گزار ہار گیا ہے۔
سلمان اکرم راجہ کے وکیل نے کہا کہ ہماری ووٹوں کی گنتی کرانے کی استدعا نہیں ہے، ہماری استدعا تمام نتائج جمع کرنے سے متعلق ہے،آر او کا آرڈر چیلنج کیا ہے اس پر فیصلہ چاہتے ہیں۔
عدالت نے کہا کیا نتائج جمع کرتے وقت امیدوار موجودگی ضروری ہے؟ جس پر سلمان اکرم راجہ نے کہا قانون کے مطابق امیدوار کا موجود ہونا ضروری ہے،آر او کی موجودگی ضروری نہیں، ہم نے قانونی نقظہ چیلنج کیا ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق درخواست قابل سماعت ہے، پولنگ ایجنٹ میری بیوی کو دھکے مار کر نکال دیا گیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی