Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

صنم جاوید کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت، زلفی بخاری کے کاغذات مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار

Published

on

پنجاب میں سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلٹ ٹربیونل نے اپیلوں پر فیصلے سنا دیے۔ زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ برقرار جبکہ پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔

اپیلٹ ٹربیونل لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے اپیلوں پر محفوظ فیصلے سنائے۔

اپیلٹ ٹریبونل نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی کی منظور کا فیصلہ برقرار رکھا جبکہ مسلم لیگ ن کے شہباز کھوکھر کے اعتراضات مسترد کردیے۔

اس کے علاوہ دیگر فیصلوں میں اپیلٹ ٹربیونل نے خواجہ حبیب الرحمان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل خارج کر دی۔ عدالت نے ریٹرنگ آفیسر کے فیصلے کو برقرار رکھا۔

لیگی رہنما خواجہ حبیب الرحمان نے سینٹ کے کاغذات نامزدگی مسترد کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔

ایلیٹ ٹربیونل لاہور ہائیکورٹ نے زلفی بخاری کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل خارج کر دی۔

جسٹس شاہد بلال حسن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے فیصلے کو بھی برقرار رکھا۔

الیکشن ٹربیونل نے صنم جاوید کے کاغذات مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر صنم جاوید کو سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ۔

یاد رہے کہ سینیٹ الیکشن کے لیے 2 اپریل کو پنجاب اسمبلی لاہور میں پولنگ ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی نشست کیلئے زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین