پاکستان
صنم جاوید نے نامناسب الفاظ استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے صنم جاوید کی گرفتاری غیرقانونی قرار دے کر رہائی کی درخواست نمٹا دی،وکیل نے صنم جاوید کی جانب سے نامناسب الفاظ استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے صنم جاوید کے والد جاوید اقبال خان کی درخواست پر سماعت کی،اٹارنی جنرل آف پاکستان عدالت پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ صنم جاوید کو مزید کسی مقدمہ میں گرفتار نہیں کیاجائے گا، بلوچستان پولیس راہداری ریمانڈ کی استدعا پریس نہیں کر رہی، صنم جاوید اب آزاد ہیں اپنے صوبے میں جا سکتی ہیں۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےریمارکس دیے کہ میں نے انٹرنیٹ پر دیکھا کہ صنم جاوید بہت نامناسب زبان استعمال کرتی ہے، جسٹس حسن اورنگزیب نے وکیل سے استفسار کیاکہ آپ گارنٹی دیتے ہیں کہ صنم جاوید مزید نامناسب گفتگو نہیں کرے گی؟
صنم جاوید کے وکیل میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے یقین دہانی کرائی کہ صنم جاوید آئندہ نامناسب الفاظ استعمال نہیں کرے گی،عدالت نے صنم جاوید کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے بازیابی کیلئے دائر درخواست نمٹا دی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی