Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سانگھڑ: ماں باپ نے بچوں کے سامنے نہر میں چھلانگ لگادی، بچے گاڑی میں روتے ملے

Published

on

سانگھڑ کی مٹھڑاؤ کینال میں میاں بیوی نے  اچانک چھلانگ لگادی دونوں ڈوب گئے۔ پولیس کے مطابق چلتی کار میں میاں بیوی کی تلخ کلامی ہوئی بیوی نے کار سے نکل کر پہلے چھلانگ لگائی پیچھے خاوند بھی کود پڑا دونوں ڈوب گئے۔

سانگھڑ میں رات کے تیسرے پہر میاں بیوی نے مٹھڑاؤکینال نہر میں چھلانگ لگا کر مبینہ طور پرزندگی کاخاتمہ کرلیا۔ 32 سالہ فداحسین شاہ اور 25 سالہ اہلیہ مہرالنساء شاہ کے نام سے شناخت ہوئی۔ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب میاں بیوی اپنی سات سالہ بیٹی رقیہ،چھ سالہ بھتیجی اوراپنے عزیز کزن راضی شاہ کے ہمراہ ٹنڈآدم سے روحانی علاج دم درود کرواکر اپنے گھر ٹنڈومٹھا خان جارہے تھے۔

پولیس کے مطابق انھیں کار میں موجود عزیز راضی شاہ واقعے کی  اطلاع دی۔ پولیس کےمطابق دونوں میاں بیوی کی گھریولو معاملات پر تلخ کلامی ہوئی خاوند فداحسین شاہ نے گاڑی روکی تو بیوی مہرانساء نے طیش اورجلدبازی میں مٹھڑاؤ کینال میں چھلانگ لگا دی۔

بیوی کے پیچھے فداحسین شاہ بھی نہر میں کود پڑا، دونوں میاں بیوی مٹھڑاؤ کینال  کی موجوں میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

سانگھڑ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او علی اکبر کھوکھر جائے حادثہ پر پہنچ کر صورتحال کاجائزہ لیا، آخری اطلاعات تک دونوں میاں بیوی کی نعشیں نہ مل سکیں۔

علاقہ مکین اور دیگرعزیز آقارب جائے حادثہ پر پہنچ گئے نعشوں کی تلاش کے لئے ماہرین تیراکوں کی ٹیم کو بھی طلب کیا کیا گیا ہے۔ نعشوں کی تلاش جاری ہے، جبکہ چھوٹی بچی رقیہ دیگر کو گھر روانہ کردیا گیا ہے۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین