Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس میں سردار تنویر الیاس کی ضمانت منظور

Published

on

آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ استعمال رنے کے مقدمے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ نے ان کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا ہے۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس کو رہا کرنے کا حکم دیا۔

مقدمے کی سماعت کے دوران سردار تنویر الیاس کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے مؤکل کے خلاف درج دفعات کے تحت زیادہ سے زیادہ سزا تین سال ہے اور ملزم کو ضمانت ملنی چاہیے، وکیل سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ بھی واپس کر دیا گیا ہے۔

تاہم مقدمے کی سماعت کے دوران ایف آئی اے حکام نے ریکارڈ عدالت پیش کرتے ہوئے ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے سردار تنویر الیاس کی ضمانت کی مخالفت کی۔

یاد رہے کہ سردار تنویر الیاس جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین