Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سرفراز بگٹی اور پرنس عمر سینیٹ کی نشست سے مستعفی

Published

on

سابق نگراں وفاقی وزیر داخلہ اور پیپلزپارٹی کے رہنما سرفراز بگٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر پرنس عمر احمد زئی سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہوگئے۔

سرفراز بگٹی نے اپنا استعفی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر سرفراز بگٹی کا استعفی منظور کرلیا۔

واضح رہے کہ سرفراز بگٹی بلوچستان اسمبلی میں بطور ایم پی اے حلف اٹھائیں گے۔

یاد رہے کہ سرفراز بگٹی نے دو ماہ قبل پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی، اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کے لئے پیپلزپارٹی کی جانب سے انھیں نامزد کیا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ آصف علی زرداری نے بلوچستان میں حکومت سازی سے متعلق معاملات پر پیپلز پارٹی کی چار رکنی کمیٹی قائم کی ہے اس کمیٹی میں بھی میر سرفراز بگٹی شامل ہیں۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں نواب ثناء اللہ خان زہری ، میر چنگیز جمالی اور علی حسن زہری شامل ہیں۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر پرنس عمر احمد زئی سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہوگئے۔

سنیٹیر پرنس عمر احمد زئی نے اپنا استعفی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کیا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر پرنس عمر احمد زئی کا استعفی منظور کرلیا۔سنییٹر پرنس عمر احمد زئی بلوچستان اسمبلی میں بطور ایم پی اے حلف لیں گے۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین