Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

سعود شکیل کا ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد ریکارڈ

Published

on

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد ریکارڈ بنادیا۔

سعود شکیل ٹیسٹ میچز کی ابتدائی 15 اننگز میں ہر بار 20 رنز کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے، انہوں نے یہ سنگِ میل آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں عبور کیا۔

سعود شکیل نے کیریئر کی ابتدا میں انگلینڈ کے خلاف 37، 76، 63، 94، 23 اور 53 رنز کی اننگز کھیلیں۔

انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 22، 54، 125 اور 32 رنز کی اننگز کھیلیں جبکہ سری لنکا میں سعود شکیل نے 208، 30 اور 57 رنز بنائے تھے۔

پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انہوں نے 28 رنز بنائے تھے۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے ایورٹن ویکس نے مسلسل 14 اننگز میں 20 یا زائد رنز بنائے تھے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین