تازہ ترین
سعودی عرب انٹیگریٹڈ آئل ریفائنری میں سرمایہ کاری کے لیے رضامند
پاکستان کے ریفائنری سیکٹر کے لئے زبردست خبر، بائی بیک گارنٹی کے ساتھ انٹیگریٹیڈ ریفائنری میں سرمایہ کاری کے لئے سعودی عرب نے رضا مندی،، ،سعودی، چینی اور پاکستانی سرمایہ کاری کے ساتھ ایک ریفائنری میں سہ فریقی سرمایہ کاری ہو گی۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کونسل اف اکنامکس اینڈ انرجی جرنلسٹ کے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سعودی، چینی اور پاکستانی سرمایہ کاری کے ساتھ ایک ریفائنری میں سہ فریقی سرمایہ کاری ہو گی،ریفائنری "بائی بیک” کے آپشن کے ساتھ قائم کی جائے گی تاکہ فاضل مصنوعات کو عالمی منڈی میں فروخت کرنے کے لیے ایکسپورٹ کیا جاسکے۔
مصدق ملک نے کہا کہ سعودی گروپ کے پاس تیل اور کیمیکل کی عالمی مارکیٹ میں تجارت کی مہارت ہے اس لیے اس آپشن پر غور کیا گیا ہے،چینی کمپنی، جو کہ ریفائنری کی تعمیر اور اسے چلانے میں تجربہ اور مہارت رکھتی ہے، اس نئی مربوط ریفائنری کا حصہ ہوگی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ نئی مربوط ریفائنری میں 10 بلین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری شامل ہے،چینی کمپنی انجینئرنگ، پروکیورمنٹ اور کنسٹرکشن ٹھیکیدار ہوگی اور آپریشن اور دیکھ بھال کا کام بھی کرے گی۔انٹیگریٹیڈ ریفائنری کیمیکل اور ڈیزل مصنوعات تیار کرتی ہے۔پاکستان اک چھوٹی منڈی ہے اس لیے ملک میں کیمیکلز کی مانگ اتنی زیادہ نہیں ہے۔ لہذا، اضافی مقدار کو ایکسپورٹ کیا جائے گا۔
مصدق ملک نے کہا کہانٹیگریٹیڈ ریفائنری سے زرمبادلہ بچانے کے ساتھ ساتھ کمایا بھی جاسکےگا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی