پاکستان
سعودی عرب پاکستان میں 9 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گا، ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ ممتاززہرا بلوچ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے وفد کا دورہ پاکستان خوش آئندہ رہا۔ سعودی عرب پاکستان میں 9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ فلسطین کے حوالے پاکستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھےگا۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ سعودی عرب کے اعلیٰ سطح وفد نے سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں پاکستان کا دو روزہ دورہ کیا۔ سعودی وفد کا یہ دورہ وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب اوروزیر اعظم کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے نتیجے میں ممکن ہوا ہے۔ یہ دورہ اس بات کا عکاس ہے کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب کامیاب رہا۔
ترجمان نے کہا کہ سعودی وفد نے سرمایہ کاری کے لئے حکومتی اقدام کی تعریف کی ہے۔ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کی بات کئی سال سے چل رہی ہے لیکن عملی طور پر کچھ ممکن نہیں ہو سکا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم سفارتکاری کو معاشی و اقتصادی سفارتکاری کی جانب لیکر جارہے ہیں، مسئلہ فلسطین پرپاکستان نے فعال کردار ادا کیا ہے۔ غزہ اور فلسطین کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے۔ فلسطین میں ہونے والی تباہی کی اس سے پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔
ممتاز زہرابلوچ نے مزید کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام پر بھارتی مظالم کو قابل مذمت ہیں۔ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کا آبادیاتی تناسب بدل رہا ہے اور مسلمانوں کی نسلی کشی میں ملوث ہے۔ ایسا کوئی عمل کشمیری عوام کو زیر نہیں کر سکتا اور پاکستان حق خودارادیت کی ان کی منصفانہ جدوجہد میں ان کی حمایت جاری رکھے گا۔ عید الفطر کے موقع حریت رہنماؤں کی نظر بندی کامقصد انھیں نمازعید ادا کرنے،عوامی اجتماعات سےخطاب کرنے سے روکنا تھا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی