Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سعودی ایوی ایشن نے اگلے سال کے لیے حج پروازوں کے شیڈول کا اعلان کردیا

Published

on

سعودی ایوی ایشن گاکا نے جج پروازوں سے متعلق  شیڈول جاری کردیا،قبل ازحج پروازوں کا آغاز9مئی 2024سے ہوگا،فضائی آپریشن 10جون 2024تک جاری رہےگا۔

سعودی ایوی ایشن گاکا نے حج 2024کے لیے فلائٹ آپریشن حکمت عملی مرتب کرلی،سعودی ایوی ایشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قبل ازحج پروازوں کا آغاز9مئی 2024سے ہوگا۔

قبل از جج پروازوں کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ 10 جون 2024 تک جاری رہےگا، حجاج اکرام کی سعودی عرب سے واپسی کا عمل 20 جون سے ہوگا، بعد از حج پروازوں کی واپسی کا سلسلہ20جون 2024 سے شروع ہوگا۔

 آخری حج پرواز 21 جولائی 2024 کو روانہ ہوگی،گاکا کے مطابق پی آئی اے سمیت دیگرممالک کی ائیرلائنز سے قبل ازوقت اوربعد از حج فلائٹ آپریشن سے متعلق درخواستیں یکم جنوری 2024 تک جمع کروائی جاسکتی ہیں

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین