دنیا
حرمین شریفین کے انتظام کے لیے شاہ سلمان کی نگرانی میں نئی کونسل قائم
سعودی عرب کی کابینہ نے اسلام کی دو مقدس ترین مساجد میں مذہبی امور کی نگرانی کے لیے ایک نئی ایجنسی کے قیام پراتفاق کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ ایجنسی مکہ مکرمہ میں المسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے مذہبی امور کی صدارت کہلائے گی۔ یہ ایجنسی دونوں مساجد میں ائمہ اور مؤذنین کی نگرانی کرے گی۔نیز مذہبی امور کے علاوہ وہاں پیش کیے جانے والے مذہبی اسباق اور سیمینارز کی نگرانی کی ذمہ داریاں سنبھالے گی۔اس وقت ان کی نگرانی کی ذمے دار صدارتِ عامہ برائے الحرمین الشریفین ہے جو سعودی حکومت کی نگرانی میں کام کرتی ہے۔
کابینہ نے صدارتِ عامہ برائے الحرمین الشریفین (جنرل پریزیڈنسی) کا نام تبدیل کرکے جنرل اتھارٹی برائے المسجد الحرام اور مسجد نبوی رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
نام کی تبدیلی کے بعد یہ نئی ایجنسی مالی اور انتظامی طور پر آزاد ہوگی اور انتظامی طور پر سعودی عرب کے بادشاہ کو جوابدہ ہوگی۔
یہ دونوں مقدس مساجد میں خدمات ، آپریشنز ، تعمیر ومرمت اور ترقیاتی کاموں کا انتظام سنبھالے گی۔اس کا ایک انتظامی بورڈ ہوگا جس کے سربراہ اور ارکان کا تقرر شاہی فرمان کے ذریعے کیا جائے گا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی