Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

Uncategorized

جمہوریت بچاؤ گول میز کانفرنس نے انتخابی نتائج مسترد کر دیئے

Published

on

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام جمہوریت بچاؤ گول میز کانفرنس میں شرکاء نے انتخابی نتائج کو مسترد کردیا۔کانفرنس کے اعلامیے کے مطابق نگران حکومتیں غیرجانبدارانہ انتخابات کرانے میں ناکام رہی ہیں،حکومت سپریم کورٹ کے ذریعے عدالتی تحقیقاتی کمیشن بنائے۔

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام جمہوریت بچاو کانفرنس اعلامیے کے مطابق قوم کے ایک کھرب لگاکر قوم کو جمہوریت کے نام پر دھوکہ دیا گیا،فارم 45کو چھوڑ کر فارم 47پر نتائج بنائے گئے،الیکٹرانک ووٹنگ کی بجائے روایتی طریقے سے ووٹنگ نے منظم دھاندلی کا موقع پیدا کیا،الیکشن کمیشن اپنی ناکامی تسلیم کرے۔چیف الیکشن کمشنر استعفی دیں۔

کانفرنس سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ انتخابی نتائج کے ردوبدل پر سپریم کورٹ کمیشن بنائے جس میں سیاسی قیادت بھی شامل ہو۔عوام کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔ دانشمندی اسی میں ہے کہ جس نے جہاں جیتا اسے کامیاب قرار دیا جائے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آزاد امیدوار رکن قومی اسمبلی مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ اگر آج کے الیکشن نتائج کو تسلیم کرلئے تو پھر اس سے بری جمہوریت کے لئے تیار رہیں۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاع سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان خود جمہوریت کی پیدوار ہے۔لوگوں نے جمہوریت پر اعتماد کیا ہے۔ اس کا احترام کیا جائے۔

کانفرنس سے سربراہ پلڈاٹ احمد بلال محبوب نے خطاب میں کہا کہ رات دو بجے ایک بھی نتیجہ نہ آنے کی تفتیش بہت ضروری ہے۔سو فیصد حلقوں میں تاخیر کرکے ضرور کچھ کیا گیا ہے۔

سابق جج ہائی کورٹ شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ آج تک سب جماعتیں کسی نہ کسی طرح اسٹیبلشمنٹ کے اشاروں پر ہی چلتی رہی ہیں۔آج جو پی ٹی آئی بھگت رہی ہے وہ اس کا اپنا کیا دھرا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین