Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

آئی ایم ایف سے قرض کی دوسری قسط مل گئی، عرب امارات نے 2 ارب ڈالر قرض رول اوور کردیا

Published

on

معاشی حوالے سے پاکستان کے لیے دو اچھی خبریں ہیں، آئی ایم ایف سے قرض کی دوسری قسط مل گئی جبکہ متحدہ عرب امارات نے قرض رول اوور کردیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکتان کو آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط موصول ہو گئی ہے، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے گزشتہ ہفتے اقتصادی جائزے کی منظوری دی تھی۔

ذرائع اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سٹینڈ بائی اعینجمنٹ کے تحت آئی ایم ایف سے ملنے والی مجموعی رقم 1.9 ارب ڈالر ہوگئی ہے۔

آخری اقتصادی جائزے کے بعد پاکستان کو مزید 1.1 ارب ڈاکر ملیں گے۔

متحدہ عرب امارات نے پاکستان کیلیئے دو ارب ڈالر قرضہ رول اوور کردیا، قرضہ مزید ایک سال کیلئے رول اوور کیاگیا۔

ذرائع  وزارت خزانہ  کے مطابق دو ارب ڈالر کا قرضہ تٸیس جنوری کو میچور ہورہا تھا،نگران وزیراعظم نے گزشتہ ہفتے یو اے ای صدر کو قرض رول اوور کرنے کی درخواست کی تھی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین