Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، اہم شاہراہوں، ریڈزون میں جلسے جلسوں پر پابندی

Published

on

عام انتخابات میں امن و امان بر قرار رکھنے کیلئے اسلام آباد میں مختلف سرگرمیوں پرانتظامیہ نے پابندی عائد کر دی۔

تھرڈ ایونیو، یونیورسٹی روڈ، اتا ترک ایونیو، جناح ایونیو، شاہرہ سہر وردی، کنونشن سینٹر، کشمیر ہائی وے پر پانچ سے زائد افراد جمع نہیں ہوں گے۔

اسلام آباد میں آتش بازی کے سامان کی خرید و فروخت  جمع کرنے اور اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ باررودی مواد کے استعمال سے سٹون کرشینگ پر بھی دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

ریڈ زون کشمیر ہائی وے جناح ایونیوپر جلسے جلوس ریلوں پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ۔سپیکر اور ساونڈ سسٹم کے بےجا استعمال فرقہ واریت تقاریر پر بھی پابندی عائد کر دی گئی،

 رف پیپرز پوسٹر بینرز پر قرآنی آیات اور مقدس کلمات کی چھپائی پر بھی پابندی ہو گی، وال چاکنگ پمفلٹ کی تقسیم پر بھی دفعہ 144 نافذ العمل ہو گی، گاڑیوں پر سائرن ہوٹنگ مواد اور ایل ای ڈی لائٹس کے استعمال پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ۔

شہر میں پٹرول کھلے عام فروخت پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے،ریڈ زون میں کسی بھی قسم کے عوامی اجتماع ہر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔

تھرڈ ایونیو، یونیورسٹی روڈ، اتا ترک ایونیو، جناح ایونیو، شاہرہ سہر وردی، کنونشن سینٹر، کشمیر ہائی وے پر پانچ سے زائد افراد جمع نہیں ہوں گے۔

ایڈشنل ڈپٹی کمشنر عبد اللہ محمود کی جانب سے دفعہ 144 کے نوٹفکیشنز جاری کر دیئے گئے

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین