Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

مستونگ اور ہنگو میں دہشتگرد حملوں پر سلامتی کونسل کی مذمت

Published

on

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پاکستان کے شہروں مستونگ اور ہنگو میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی ہے اور اقوام عالم پر زور دیا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون کیا جائے۔

سلامتی کونسل ارکان نے متاثرین کے اہل خانہ اور حکومت پاکستان سے گہری ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیا ہے۔

سلامتی کونسل نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے گھناؤنے اور بزدلانہ خودکش حملے قابل مذمت ہیں۔

سلامتی کونسل نے کہا کہ دہشت گردی عالمی امن کیلئے سب سے سنگین خطرات میں سے ایک ہے، دہشت گردی کے مرتکب افراد،منتظمین،اسپانسرز کو انصاف کےکٹہرے میں لایا جائے۔

سلامتی کونسل نے کہا کہ اقوام عالم حکومت پاکستان اور دیگر تمام متعلقہ حکام کے ساتھ فعال تعاون کریں، دہشت گردی کی کوئی بھی کارروائی مجرمانہ اور بلاجواز ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین