Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

معاشرہ

پاکستان کے شکاگو قونصلیٹ جنرل میں یوم کشمیر پر سیمینار کا اہتمام، دستاویزی فلم کی سکریننگ

Published

on

شکاگو میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل نے یوم کشمیر کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا۔ تقریب میں شرکاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مقبوضہ کشمیر پر ایک خصوصی دستاویزی فلم کی اسکریننگ بھی ہوئی۔

سیمینار کے مقررین میں قونصل جنرل طارق کریم، چانسلر ایسٹ ویسٹ یونیورسٹی ڈاکٹر وصی اللہ خان، ممتاز امریکی انسانی حقوق کے کارکن اینڈی تھائر، صدر کشمیر سالیڈیریٹی فرنٹ مسٹر یاسین چوہان، اور ممتاز صحافی جاوید ریاض شامل تھے۔ مقررین نے جموں و کشمیر تنازعہ کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

قونصل جنرل طارق کریم نے اپنے خطاب میں 27 اکتوبر کو جنوبی ایشیا کی تاریخ کے سیاہ ترین دن کے طور پر اجاگر کیا جب 76 سال قبل بھارتی سیکورٹی فورسز سری نگر میں اتریں اور کشمیری عوام کی مرضی کے خلاف جموں و کشمیر کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کر لیا۔

انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں صورتحال کے قانونی، سیکورٹی اور انسانی حقوق کے پہلوؤں کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے جموں و کشمیر تنازعہ کی تاریخ کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے بھارت کے وحشیانہ اور غیر انسانی جبر اور کشمیریوں کو ان کے اپنے ہی وطن میں بے اختیار کرنے کی مہم کے بارے میں بتایا، جس میں علاقے کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنا بھی شامل ہے۔

قونصل جنرل طارق کریم نے کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں پاکستان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر کے مظلوم  لوگوں کی تکالیف کو کم کرنے اور جموں و کشمیر کے تنازع کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کے لیے قدم اٹھائیں

قبل ازیں قونصلیٹ میں 3 روزہ فوٹوگرافی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں جموں و کشمیر تنازعہ کی تاریخ اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو ظاہر کرنے والی تصاویر نمائش کے لیے رکھی گئیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین