Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری، صدارتی الیکشن میں ووٹ دیں گے

Published

on

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈپٹی چیئرمین کی زیرِ صدارت سینیٹ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما و سینیٹر علی ظفر نے مطالبہ کیا کہ اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں۔

علی ظفر نے کہا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کو پنجاب پولیس نے گرفتار کیا، وہ 9 مئی سے زیرِ حراست ہیں۔

علی ظفر نے کہا کہ اعجاز چوہدری کی سینیٹ کے اجلاس میں شمولیت لازم ہے، کل صدارتی الیکشن ہے، اعجاز چوہدری کا حق ہے کہ وہ صدارتی الیکشن میں ووٹ ڈالیں۔

علی ظفر نے کہا کہ ہم اپنے سینیٹر کو صدارتی الیکشن کے لیے نہ بلا سکیں تو ہمارے لیے شرم ناک ہو گا، ہم اس معاملے پر عدالتوں سے کیوں مدد مانگیں؟ اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اعجاز چوہدری علیل ہیں، ان کو جگر کے مسائل ہیں، میڈیکل بورڈ تشکیل دے کر اعجاز چوہدری کا پمز میں معائنہ کرایا جائے، اعجاز چوہدری کو پارلیمنٹ لاجز میں رکھا جائے۔

علی ظفر کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ آپ اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کریں، اپوزیشن اور حکومتی ارکان نے ان دستاویزات پر دستخط کیے ہیں، اعجاز چوہدری کی سینیٹ اجلاس میں شمولیت لازم ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔

مشاہد حسین سید نے پروڈکشن آرڈر کے اجرا کے بعد اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے سے ایوان کا وقار بلند ہوا،پی ٹی آئی حکومت  میں بھی کہا تھا  نواز شریف کو رہا  کیا جائے وہ سیاسی  قیدی ہیں،اب بھی کہوں  گا بانی پی ٹی آئی کو رہا  کیاجائے وہ بھی  سیاسی قیدی ہیں۔

مشاہد حسین سید نے کہا کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا  حق ہے انہیں ملنی چاہئیں،ہم نے صوبوں  اور وفاق کو جوڑا ، سی پیک  پاکستان کا مستقبل  ہے،لاپتہ افراد کہیں بھی ہوں انہیں بازیاب کرایا جائے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین