Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹیکنالوجی

12 ستمبر کو آئی فون 15 اور نئی سمارٹ واچز کی لانچنگ

Published

on

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے 12 ستمبر کو آئی فون 15 اور سمارٹ واچز لانچ کرنے کا اعلان کر دیا۔

سعودی خبر رساں ادارے نے بلوم برگ کی ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ ایپل کمپنی نے اپنی ویب سائٹ اور ای میل کے ذریعے لوگوں کو امریکی ریاست کیلی فورنیا میں 12ستمبر کو پریس ایونٹ میں شرکت کے دعوت نامے ارسال کر دئیے ہیں۔

اس ایونٹ میں آئی فون 15 اور سمارٹ واچز لانچ کی جائیں گی ۔ صارفین ایپل کا ایونٹ اور آئی فون 15 سمیت دیگر پراڈکٹس کی لانچ کمپنی کی ویب سائٹ کے ذریعے لائیو دیکھ سکیں گے۔

غیر ملکی میڈیا آؤٹ لیٹس کے مطابق اس ایونٹ میں آئی فون 15، آئی فون 15 پلس، آئی فون 15 پرو اور آئی فون پرو میکس ،ایپل واچز کی سیریز 9 اور واچ الٹرا 2 بھی لانچ کی جائیں گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین