Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

رانا ثناء اللہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر عید سے پہلے فیصلہ دیں گے، سیشن عدالت

Published

on

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کو دھمکیاں دینے پر سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی۔درخواستگزار نعیم پنجوتھا اپنے وکیل رضوان کیانی کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

درخواستگزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ  رانا ثنا اللہ نے میڈیا پر عمران خان کو ٹیلیویژن شو میں دھمکی دی۔جہاں جہاں شو نشر ہوا وہاں وہاں رانا ثنا اللہ کی دھمکی کو لوگوں نے سنا۔

جج طاہرعباس سِپرا نے ریمارکس دیے کہ پولیس نے عدالتی دائرہ اختیار پر اعتراض اٹھایاہے۔پولیس کے مطابق ایف ائی اے کا کیس بنتاہے۔

جس پر درخواستگزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ پولیس کو کہاتھا کہ کیس ایف آئی اے کو ریفر کردیں۔پولیس نے کہا اوپر سے آرڈر آئےگا تو درخواست کو دیکھیں گے۔رانا ثنا اللہ مسلسل سوشل میڈیاز شو میں بیٹھ کر عمران خان کو دھمکیاں دےرہے ہیں، رانا ثنا اللہ مختلف قتل کے اندر ملوث ہیں۔ عمران خان پر جب حملہ ہوا تو انہوں نے رانا ثنا اللہ کا نام لیا۔ عمران خان اب سرکار کی تحویل میں ہیں۔ان کی اہلیہ کے کھانے میں ٹوائلٹ کلینر کے قطرے ڈالے جارہے ہیں۔

جج طاہرعباس سِپرا نے ریمارکس دیے کہ عمران خان کی ویڈیولنک کی حاضری پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے کوئی فیصلہ نہیں دیا؟

جس پر درخواستگزار نے کہا کہ کہاں سے فیصلہ ہوگا؟ ججز کو تو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

عدالت نے قرار دیا کہ پرسوں آپ کی درخواست کو دیکھ لیتے، عید سے پہلے فیصلہ کردیں گے۔عدالت نے پانچ اپریل تک سماعت ملتوی کردی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین