Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سیشن عدالت توشہ خانہ کیس کے قابل سماعت ہونے پر دوبارہ فیصلہ کرے، اسلام آباد ہائیکورٹ

Published

on

The case of Dr. Aafia Siddiqui's repatriation, you should consider it as a case of extending the tenure of the Army Chief, submit the answer soon, Justice Sardar Ijaz Ishaq.

سلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس سے متعلق چیئرمین پی ٹی  آئی کی پانچ درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنایا ۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس قابل سماعت قرار دینے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔

عدالت نے کیس قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق معاملہ واپس ٹرائل کورٹ کو بھجوا دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ اس سے متعلق درخواست کو دوبارہ سن کر اس پر فیصلہ کیا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس دوسری عدالت کو منتقل کر نے کی درخواست   مسترد کر دی، حق دفاع بحال کرنے سے متعلق  درخواست پر عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا ۔

جج کی فیس بک پوسٹ  سے متعلق درخواست پر عدالت نے ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے دس روز رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین