Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی میں شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی، درجہ حرارت 40 تک پہنچ سکتا ہے، محکمہ موسمیات

Published

on

محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرم و خشک موسم کے سبب گرمی کی شدید لہر کی پیش گوئی کردی،درجہ حرارت 40 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے،سمندری ہوائیں بند ہونے سبب لو کے تھپیڑے چل سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے کراچی سمیت دیہی سندھ کے اضلاع میں غیرمعمولی گرمی کی پیش گوئی کردی،اگلے 3 سے 4 روز کے دوران گرمی کا پارہ 40 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے۔

ہفتے کو پارہ مزید ایک ڈگری اضافے سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے،گرمی کی لہر کے دوران دوپہر کے وقت سمندری ہوائیں مختصر وقت کے لیے معطل رہ سکتی ہیں،اس دوران کراچی میں گرم ریگستانی بلوچستان کی شمال مغربی ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

شام کے اوقات میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے،جنوبی سندھ میں موسم گرم/ انتہائی گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،حیدرآباد،ٹھٹھ،سجاول بدین،عمرکوٹ اور تھرپارکرمیں بھی گرمی کا پارہ 40 ڈگری سے تجاوز کرسکتا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین