Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

ملک میں شدید گرمی کی لہر، اندرون سندھ درجہ حرارت 52 ڈگری تک پہنچنے کا امکان، بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی بڑھ گئی

Published

on

ملک کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدید لہر آج بھی برقرار رہنے کا امکان ہے،سندھ اور پنجاب کے کچھ علاقوں میں لو چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ سے بڑھ گیا ہے اور شدید گرمی میں 8 گھنٹے کی شیڈول لوڈشیڈنگ جبکہ لائن لاسز والے علاقوں میں بجلی 16 گھنٹے تک بند رکھی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے کچھ علاقوں میں لو چلنے کا امکان ہے،سبی،نواب شاہ، دادو، سکھر، موہنجودڑو کا درجہ حرارت 52 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
ڈیرہ غازیخان،ملتان کا درجہ حرارت 49 سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے،اسلام آباد 41،لاہور 44،راولپنڈی 40 سینٹی گریڈ، اور ساہیوال،جہلم کا درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
مظفرآباد،گڑھی دوپٹہ میں درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کا امکان ہے، آج بھی زیادہ درجہ حرارت والے شہروں میں ہیٹ ویو برقرار رہے گی۔

اس شدید گرمی میں ملک میں بجلی کی پیداوار طلب سے کم ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا،شاٹ فال کے باعث شدید گرمی میں 8 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری ہے۔
ملک میں آج بجلی کی طلب 26 ہزار 300 میگاواٹ تک پہنچ گئی جبکہ بجلی کی مجموعی پیداوار ساڑھے 20 ہزار میگاواٹ ہے،شاٹ فال کے باعث دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 گھنٹے ہے،شہری علاقوں بجلی کی 6 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری ہے۔
نقصانات اور چوری والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 16 گھنٹے تک ہے،پاور ڈویژن کا دعویٰ ہے کہ کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی،چوری، نقصانات زیادہ اور ریکوری کم والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین