Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

شاہ محمود قریشی فیملی کے کاغذات نامزدگی کے تجویز کنندگان کو اغوا کر لیا گیا، پی ٹی آئی

Published

on

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہ محمود قریشی، ان کے بیٹے زین قریشی اور بیٹی مہر بانو قریشی کے تجویز کنندگان اور حامیوں کو اغوا کرلیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے آفیشل ”ایکس“ اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں کچھ افراد کو سرمئی رنگ کی سوزوکی کلٹس کار میں بیٹھتے اور فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو کے حوالے سے پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ ’شاہ محمود قریشی، زین قریشی اور مہر بانو قریشی کے تجویز کنندگان اور حامیوں کو اغوا کر کے بغیر نمبر پلیٹ گاڑی میں ڈالا جا رہا ہے‘۔

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ، ان کے بیٹے زین قریشی اور بیٹی مہر بانو قریشی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کیا گیا ہے۔

ہفتہ کو مقابل امیدور چوہدری وحید آرائیں نے ملتان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 150 سے شاہ محمود قریشی ، زین قریشی اور مہربانو قریشی کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اعتراض جمع کرایا۔

چوہدری وحید آرائیں کے مطابق شاہ محمود قریشی نے اسٹامپ پیپر جعلی جمع کروائے اور اسلام آباد کا اسٹامپ پیپر ملتان جمع کروایا، شاہ محمود قریشی اور ان کے تائید کنندہ کے جعلی دستخط تھے۔

وحید آرائیں کا کہنا ہے کہ بڑے لوگ جو مرضی بلنڈر کریں ایسا نہیں ہے کہ ان کے خلاف کوئی نہیں جاسکتا، تینوں امیدواروں نے غلط دستاویزات جمع کروائے جس پر ہم نے تینوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی استدعا کی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین