ٹاپ سٹوریز
شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار
سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو رہائی ملتے ہی دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔
شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہائی ملتے ہی پنجاب پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا اور بکتربند گاڑی میں نامعلوم مقام کی طرف روانہ ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق شاہ محمود کو جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں گرفتار کیا گیا، ان سے کیس کے بارے میں تفتیش کی جائے گی جب کہ سابق وزیر خارجہ کا ریمانڈ حاصل کرنے کے لئے آج عدالت پیش کیے جانے کا بھی امکان ہے۔
گرفتاری کے موقع پر شاہ محمود کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے حکم کا مذاق آرایا جکا رہا ہے، مجھے جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔میں بے قوم کی ترجمانی کی ہے اور میں گناہ ہوں لیکن مجھے بلاوجہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
مجھے سپریم کورٹ نے ضمانت پر رہا کیا، یہ ظلم ہے، مجھے قوم کی خدمت کرنے پر سزا دی جارہی ہے۔ شاہ محمود قریشی کا بکتر بند گاڑی پر کھڑے ہوکر خطاب pic.twitter.com/0unvqpZAY5
— Rizwan Ghilzai (Student of Arshad Sharif) (@RizwanGhilzai) December 27, 2023
واضح رہے کہ گزشتہ روز آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت نے سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کی رہائی کی روبکار جاری کیے تاہم انہیں اڈیالہ جیل میں نظر بند کیا گیا تھا۔
شاہ محمود قریشی کو نقص امن کے تحت 15 روز کے لیے اڈیالہ جیل میں نظر بند کیا گیا تھا، جب کہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے نظر بندی آرڈر جیل انتظامیہ کو موصول ہوچکے تھے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی