Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

شاہ محمود قریشی سے پولیس ٹیم کی اڈیالہ جیل میں دو گھنٹے سے زائد وقت تک تفتیش

Published

on

3 new officers were appointed in Adiala Jail

اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے لاہور پولیس کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم ( جے آئی ٹی) نے لاہور میں درج سانحہ 9 مئی سے متعلق مقدمات کی تفتیش کا دوسرا دور مکمل کر لیا۔
جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تفتیش کا دوسرا دور مکمل ہونے پر اڈیالہ جیل سے واپس لاہور روانہ ہو گئی ،ذرائع کے مطابق 8رکنی جے آئی ٹی نے سوا 2 گھنٹے تک سابق وزیر خارجہ سے مختلف سوالات کئے۔

جے آئی ٹی،ڈی ایس پی عثمان کی سربراہی میں آج دوپہر سوا بارہ بجے اڈیالہ جیل پہنچی تھی،ذرائع کا کہنا ہے کہ 8رکنی جے آئی ٹی نے سوا 2 گھنٹے تک سابق وزیر خارجہ سے مختلف سوالات کئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی سے پوچھے گئے سوالات پہلے تفتیشی دور کے تسلسل میں پوچھے گئے،جے ائی ٹی میں انسپکٹرز عالم،ولید،مالک،محمد ارحم شام تھے۔
اے ایس ائی ایوب،شاہد اور اہلکار اظہر بھی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم میں شامل تھے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین