لائف سٹائل
شاہ رخ خان کا مداح کو دلچسپ جواب
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی فلموں کی تشہیری مہم پر تنقید کرنے والے مداح کو دلچسپ جواب دیا۔
شاہ رخ خان پچھلے کچھ عرصے سے اکثر ہی سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے دلچسپ جوابات دیتے نظر آتے ہیں۔
تیسری فلم’ڈنکی‘ کی ریلیز کے بعد جب مداحوں سے بات چیت کرنے کے لیے ایک سیشن رکھا تو ایک مداح نے ان کی فلم’جوان‘ اور ’ڈنکی‘ تشہیری مہم پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ سر، ہم نے ’جوان‘ اور ’ڈنکی‘ کی بدترین تشہیری مہم دیکھی ہے۔
مداح نے مزید لکھا کہ براہ کرم، اپنے پروڈکشن ہاؤس میں کچھ ہنر مند ملازمین کی خدمات حاصل کریں۔
شاہ رخ خان نے اپنے مداح کی اس بات کا دلچسپ انداز میں جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’اپنی فلموں کی تشہیر میں خود ہی کرتا ہوں تو اب اپنے آپ کو خود ہی نوکری سے کیسے نکال دوں۔
Main hi marketing karta hoon. How to fire myself!! #Dunki https://t.co/MTYlYfs6fV
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) December 27, 2023
واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی رواں سال کی تیسری فلم’ڈنکی‘ بھی 100 کروڑ کلب کا حصّہ بن گئی ہے۔
اس فلم نے اب تک دنیا بھر سے باکس آفس پر تقریباََ 300 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے۔
راجکمار ہیرانی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’ڈنکی‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ تاپسی پنوں، وکی کوشل، بومن ایرانی اور دیگر نے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی