Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

شارق جمال قتل کیس، عدالت نے پولیس کو ملزموں کی گرفتاری سے روک دیا

Published

on

لاہور کی سیشن کورٹ نے ڈی آئی جی شارق جمال قتل کیس میں ملزم جاوید بٹ، قراۃ العین اور عدیل کو 8 نومبر تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے ملزمان کو شاملِ تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے رپورٹ طلب کر لی۔

ڈی آئی جی شارق جمال قتل کیس میں ملزمان کے خلاف تھانہ نشتر کالونی پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

مقدمہ مقتول کی بیٹی حانیہ شارق خان کی مدعیت میں درج ہے۔پولیس کے مطابق ڈی آئی جی شارق جمال 22 جولائی کو فلیٹ میں مردہ پائے گئے تھے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین