Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

وفاق کے فنڈز پر صوبہ چلانے والے شیخ چلی پنجاب کی فکر چھوڑ دیں، عظمیٰ بخاری

Published

on

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے خیبر پختونخوا کے وزراء کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پنجابی کی مثال ہے”پلے نئی دھیلہ تے کردی پھراں میلہ”: ،وفاق کے فنڈز پر صوبہ چلانے والے شیخ چلی ہمارے سامنے شیخیاں نہ بکھیریں،پختون خواہ ہمیشہ سے ہی پنجاب سے گندم اور آٹا خریدتا آرہا ہے،بس اب فرق یہ ہے پنجاب سے گندم اور آٹا سمگلنگ کی سہولت دستیاب نہیں رہی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز نے پنجاب سے گندم اور آٹے کی سمگلنگ مکمل بند کردی ہے، آپ لوگ پنجاب کے کسانوں پر کوئی احسان نہیں کر رہے بلکہ اپنی ضرورت کی گندم خرید رہے ہیں،آپ کو تو پنجاب حکومت کا شکر گزار ہونا چاہیے جو گندم خریدنے کی اجازت دی،پنجاب سے گندم خریدنے کی اجازت نہ ہوتو کے پی میں ایک روٹی 50 روپے کی ملے، ہمیں معلوم ہےآپ لوگ کسانوں کے کتنے ہمدرد ہیں 4 سال پنجاب کے عوام نے بزدار گینگ کی شکل میں عذاب بھگتا ہے، آپ کو پنجاب کی بجائے خیبر پختونخوا کے غریب عوام کی فکر کرنی چاہیے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آپ لوگوں کو اپنے وزیراعلیٰ کی فکر کرنی چاہیے جو آج کل حواس باختہ ہو چکے ہیں،مریم نواز کسانوں کے لیے 400 ارب روپے کا تاریخی پیکج لے کر آرہی ہے،علی امین گنڈاپور تو پختونوں کو 400 روپے کا ریلیف دینے کو تیار نہیں ہیں، گنڈاپور سرکار پختونوں کا پیٹ فلمی ڈائیلاگز اور مولا جٹ والی بڑھکیں مارنے سے بھرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین