Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی بانی شیلا جیکسن لبلبے کے کیسنر میں مبتلا

Published

on

امریکی کانگریس کی خاتون رکن اورکانگریشنل پاکستان کاکس کی بانی اور شریک چیئرپرسن شیلا جیکسن لی کو کینسرلاحق ہو گیا ۔ انہیں لبلبے کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔ 74سالہ امریکی سیاستدان شیلا جیکسن لی جو ماضی میں چھاتی کے کینسر کی بیماری میں بھی مبتلا رہ چکی ہیں، انہوں نے اپنے بیان میں لبلبے کا کینسر لاحق ہونے کی اطلاع دی تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کا کینسر کس سٹیج پر ہے۔

انہوں نےجاری بیان میں کہا کہ وہ اپنا علاج کروا رہی ہیں اور آنے والے دنوں میں کانگریس سے غیر حاضر رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی غیر موجودگی میں ان کا دفتر اہم خدمات فراہم کرتا رہے گا ۔محترمہ جیکسن لی نے مخصوص قانون سازی کا نام لیے بغیر کہا کہ وہ اس قانون سازی پر جو امریکی عوام کی خوشحالی اور سلامتی کے لیے اہم ہیں، ووٹ کے لیے حاضر رہنے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ کانگریس کے ایک رکن کے طور پرخاص طور پر پسماندہ اور بے گھر افراد کے لئے مجھے انصاف اور سب کے لیے برابری کی لڑائی لڑنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے لیکن آج میری لڑائی میری بیماری سے ہے اور میں پر امید ہوں کہ میں یہ جنگ ہمت کے ساتھ لڑتے ہوئے اس بیماری کا مقابلہ کروں گی۔

واضح رہےستمبر 2022 میں، حکومت پاکستان نے محترمہ جیکسن لی کو پاکستان کے لیے ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں ہلالِ پاکستان کا اعلیٰ سول ایوارڈ دیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین