Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

شیر افضل مروت کی عمران خان سے ملاقات، اختلافات دور ہو گئے

Published

on

Sher Afzal Marwat was released on an assurance not to cause trouble

شیر افضل مروت کے پی ٹی آئی عمران خان سے اختلافات ختم ہو گئے۔۔پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کاکہناہے، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر تمام اختلافات ختم کردئیے ہیں ۔بانی پی ٹی آئی نےآج گلےلگایا،آج ہم شیرو شکر ہوگئے۔ پارٹی رہنماوں کے متعلق دیے گئے ریمارکس پر معذرت خواہ ہوں۔۔ بانی پی ٹی آئی نے مجھے 22 اگست کے جلسہ کی ذمہ داری سونپی ہے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ میں نے قائد سے کہا مجھے جو مرضی ذمہ داری دے دیں اور اس کے جو نتائج ہوں گے وہ آپ خود نکال لیں۔

شیرافضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر تمام اختلافات ختم کردئیے ہیں، میری طرف سے معافی ہے ان کی یقین دہانی پر سب معاملہ ختم ہوگیا ہے پہلے بھی کہا تھا کہ شیر افضل کو صرف بانی پی ٹی آئی ہی نکال سکتا۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ میں نے بانی پی ٹی آئی کو کہا کوئی گلہ آئے تو بیرسٹر گوہر اور علی امین سے پوچھیں۔آج سرخرو ہوا ہوں،بیرسٹر گوہر نے واضح پیغام دیا ہے کہ پارٹی اختلافات نہیں ہوں گے، ہم پہلے لاہور کیلئے نکلیں گے، لوگوں کو میرے لندن جانے پر بھی اعتراض ہے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ شبلی فراز، عمر ایوب اور دیگر کے خلاف کوئی بات نہیں سنیں گے۔ ہم پر امن احتجاج کریں گے، بانی پی ٹی آئی کے وارئیر لوگوں میں تحرک پیدا کریں،ہم طلباء، وکلاء، کسانوں اور سب کا احتجاج لیڈ کریں گے،اس گھٹن زدہ ماحول سے ہم تنگ آچکے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین