Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

شیرافضل مروت کی پارٹی رکنیت ختم کردی، فردوس شمیم نقوی کا دعویٰ، میں لاعلم ہوں، بیرسٹر گوہر

Published

on

Sher Afzal Marwat was released on an assurance not to cause trouble

پاکستان تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کی پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کر دی ہے۔ پی ٹی آئی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کو نوٹس بھیجا گیا تھا کہ وہ اپنے بیانات پر محتاط رہیں،شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کی منظوری بانی چیئرمین نے دی ہے۔دوسری جانب چئیرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر ،شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت برطرف کئے جانے سے لاعلم نکلے۔ان کا کہنا ہے کہ میں نے ابھی نوٹیفکیشن دیکھا ہے، مجھے لگتا ہے یہ جعلی ہے۔ میں ایسے کسی فیصلے سے آگاہ نہیں ہوں۔

پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ شیر افضل مروت کو نوٹس بھیجا گیا تھا کہ وہ اپنے بیانات پر محتاط رہیں،ان کے بیانات، میڈیا سے گفتگو ،ٹویٹس سے متعلق ایک کمیٹی بنائی گئی تھی۔

ایڈیشنل سیکرٹری جنرل نے کہا کہ کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ شیر افضل مروت پارٹی کے ضوابط اور اصولوں کا احترام نہیں کرتے،شیر افضل مروت خود کو پارٹی قوانین سے بالاتر سمجھتے ہیں، جس کے نتیجے میں پارٹی کی ساکھ اور بیانیے پر بُرا اثر پڑا۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ اور ان کے حالیہ بیانات اور موصولہ شکایات کی بنا پر، کمیٹی نے ان کی رکنیت کی منسوخی کی سفارش کی ہے،شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کی منظوری بانی چیئرمین نے دی ہے۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ کمیٹی سمجھتی ہے شیر افضل مروت باعزت انسان ہیں انہیں قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دینا چاہیے،شیرافضل مروت نے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کے طور پر نشست جیتی تھی انہیں الیکشن لڑنا چاہیے۔

جبکہ بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ میں ایسے کسی فیصلے سے آگاہ نہیں ہوں،اگر مجھے علم نہیں تو پھر شیر افضل مروت کو کیسے نکالا جاسکتا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین