Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

شعیب شاہین اور علی بخاری نے این اے 47 اور 48 کے انتخابی نتائج چیلنج کر دیئے

Published

on

این اے 47 اور 48 کے انتخابی نتائج کواسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔ شعیب شاہین نے این اے 47 کا آر او کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔۔۔علی بخاری نے بھی این اے 48 کا آر او کا فیصلہ چیلنج  کیا ہے۔

شعیب شاہین نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا آج میں نے اور علی بخاری نے درخواست دائر کر دی ہے، رجسٹرار آفس سے ہم نے آج ہی سماعت مقرر کرنے کی استدعا کی ہے، ہماری درخواست ہے چیف جسٹس سے کہ اس کیس کو فوری سنا جائے، ہمارے پاس فارم 47 موجود ہے،ہم بھاری اکثریت سے یہ الیکشن جیتے ہیں۔

علی بخاری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فارم 45 سارے موجود ہیں، ہمیں دھاندلی سے ہرایا گیا۔53 ہزار کی لیڈ سے جیت رہے تھے، دھاندلی ہوئی، یہ  چوری ہوئی ڈاکہ پڑا، آر او کے خلاف بھی ایف آئی آر ہوگی اور جوڈیشل انکوائری ہوگی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین