Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر دکان مالک قتل، بیٹا زخمی، دو ڈاکو گرفتار

Published

on

کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر باپ قتل،بیٹا زخمی ہوگیا، فائرنگ کے تبادلے میں ملزمان بھی زخمی ہوئے جنہیں جناح اسپتال سے گرفتار کرلیا گیا۔

واقعہ کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب پیش آیا جہاں مسلح ڈاکو گیس سلنڈر کی دوکان میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پچاس سالہ ظفر اقبال جاں بحق جبکہ اسکا بیس سالہ بیٹا وہاب زخمی ہوگیا۔

زخمی وہاب نے مبینہ طور پر ملزمان کا پستول چھین کر ان پر فائرنگ کی جس سے دونوں ملزمان بھی زخمی ہوگئے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی شہری کو اسپتال منتقل کیا جہاں دونوں زخمی ملزمان بھی علاج کی غرض سے موجود تھے جنہیں گرفتار کرلیا گیا ۔۔

سید ذیشان احمد نے جامعہ کراچی سے گریجویشن کے بعد صحافتی کیریئر کا آغاز کیا، تقریباً دو دہائیاں اس شعبے کے لیے وقف کیں۔ کئی سالوں میں، انہوں نے سن ٹی وی، سی این بی سی پاکستان، ڈان نیوز، آج نیوز، بول نیوز، اور ابتک نیوز جیسے معزز میڈیا اداروں میں اپنی مہارت کا حصہ ڈالا۔ مزید برآں، انہوں نے سٹی 21 اور ٹیلن نیوز میں عہدوں پر کام کیا۔ ذیشان نے کراچی اور سندھ حکومت میں سیاسی سرگرمیوں سے لے کر ایوی ایشن اور صحت تک کے مسائل کی وسیع پیمانے پر رپورٹنگ کی۔ ایک تجربہ کار صحافی کے طور پر، انہوں نے 2010 کے سیلاب جیسے واقعات پر بصیرت انگیز کوریج فراہم کرتے ہوئے بین الاقوامی کانفرنسوں میں سرگرمی سے حصہ لیا۔ 2013 میں، ذیشان نے اپنی صحافتی سرگرمیوں کو بلوچستان تک بڑھایا، جس میں زلزلے، تھرپارکر میں قحط، اور کراچی میں ماضی کے دہشت گردی کے واقعات کی لائیو رپورٹنگ سمیت واقعات پر جامع خبریں پیش کیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین