دنیا
سیرا لیون میں بندوق برداروں کا فوجی بیرکس پر حملہ، اسلحہ گودام میں گھسنے کی کوشش، کرفیو نافذ
ایک فوجی بیرک پر نامعلوم بندوق برداروں کے حملہ اور دارالحکومت فری ٹاؤن میں ایک اسلحہ خانے میں گھسنے کی کوشش کے بعد سیرا لیون نے ملک بھر میں کرفیو کا اعلان کر دیا ہے۔
ایک حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی فورسز صورتحال پر قابو پا رہی ہیں۔
وزیر اطلاعات چرنور باہ نے ایک بیان میں کہا، اتوار کی صبح، کچھ نامعلوم افراد نے فورس بیرکوں میں فوجی اسلحہ خانے میں گھسنے کی کوشش کی۔ انہیں ناکام بنا دیا گیا،
بیان میں مزید کہا گیا، "ملک بھر میں فوری طور پر کرفیو کا اعلان کر دیا گیا ہے… ہم شہریوں کو گھر کے اندر رہنے کا سختی سے مشورہ دیتے ہیں۔”
ایک سینئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر، رائٹرز کو بتایا کہ فری ٹاؤن کی سینٹرل جیل کھلی تھی اور کچھ قیدی فرار ہو گئے تھے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، یہ جیل، 324 قیدیوں کو رکھنے کے لیے بنائی گئی تھی، جس میں 2019 میں 2,000 سے زیادہ قیدی تھے۔
یہ واضح نہیں تھا کہ کتنے لوگ اس جیل سے باہر نکلے تھے، لیکن سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں کئی افراد کو جیل کے علاقے سے فرار ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جب کہ پس منظر میں بندوق کی گولیوں کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں۔
جون میں ایک متنازعہ انتخابات میں صدر جولیس ماڈا بائیو کے دوبارہ منتخب ہونے کے بعد سے مغربی افریقی ملک میں سیاسی صورتحال کشیدہ ہے۔
صدر ماڈا بائیو نے اس وقت کہا تھا کہ حکومت مخالف مظاہرے جس کے نتیجے میں گزشتہ اگست میں چھ پولیس افسران اور کم از کم 21 شہری ہلاک ہوئے تھے، حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش تھی۔
اتوار کو صدر کے سوشل میڈیا ایکس اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں، انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کی خلاف ورزی ہوئی ہے کیونکہ کچھ نامعلوم افراد نے فوجی اسلذحہ خانے پر حملہ کیا۔
پوسٹ میں کہا گیا ہے، ” ہماری سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم فرار ہونے والے باغیوں کی باقیات کو نکال رہی ہے، ملک بھر میں کرفیو کا اعلان کر دیا گیا ہے اور شہریوں کو گھروں کے اندر رہنے کی ترغیب دی گئی ہے۔”
مغربی اور وسطی افریقہ میں 2020 سے اب تک آٹھ فوجی بغاوتیں ہو چکی ہیں، جس نے خطے میں جمہوریت کو بار بار دھچکا پہنچایا۔
مغربی افریقی ریاستوں کی اقتصادی برادری نے سیرالیون میں "ہتھیاروں کے حصول اور آئینی نظم کو خراب کرنے” کی بعض افراد کی کوششوں کی مذمت کی ہے۔ فری ٹاؤن میں امریکی سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں جائز نہیں ہیں۔
روئٹرز کے ایک رپورٹر نے بتایا جس کا سامنا باغی فوجیوں کے ایک گروپ سے ہوا تھا، اتوار کے روز بیرکوں کے قریب فری ٹاؤن کی خالی گلیوں میں گولیوں کی آوازیں سنی جا سکتی تھیں۔
"ہم اس معاشرے کو صاف کریں گے۔ ہم جانتے ہیں کہ ہم کیا کر رہے ہیں۔ ہم کسی عام شہری کے پیچھے نہیں ہیں جو اپنے معمول کے کام میں لگ جائیں،” فوجی لباس میں ملبوس ایک نقاب پوش آدمی نے گاڑی چلانے سے پہلے کہا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی