Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فضائی خدمات کے معاہدے پر دستخط

Published

on

پاکستان اورمملکت سعودی عرب نے فضائی خدمات کے معاہدے پردستخط کردیے۔

ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (پاکستان) کے ڈائریکٹر جنرل خاقان مرتضیٰ اور مملکت سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (جی اے سی اے)کے صدر ایچ ایعبدالعزیز الدوایلج نےحکومت پاکستان اورمملکت سعودی عرب کی جانب سےمعاہدے پردستخط کیے۔

دستخط کی تقریب میں وزیراعظم کےنگراں مشیربرائے ہوا بازی فرحت حسین ملک، سعودی وزیرحج وعمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ،نگراں وزیربرائے مذہبی امور انیق احمد،پاکستان میں سعودی عرب کے سفیرنواف بن سعید المالکی اوردیگر حکام شریک ہوئے۔

 فضائی خدمات کا معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان ہوا بازی کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ اور سہولت فراہم کرے گا،ہوا بازی کے شعبے میں تعاون سے تجارت اور اقتصادی ترقی کو فروغ ملےگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین