Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سلور میڈل،ارشد ندیم نے تاریخ رقم کردی

Published

on

Olympian Arshad Nadeem was awarded Hilal Imtiaz by the President

میاں چنوں کے ارشد ندیم نے تاریخ رقم کر دی ہے، ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ  میں پاکستان کو پہلا میڈل دلوا دیا ہے،ارشد ندیم نے سلور میڈل اپنے نام کر کے اپنا نام تاریخ کے میں لکھوا لیا۔

ہنگری میں ہونے والی چیمپئن شپ کے جیولن تھرو کے مقابلے میں ارشد ندیم نے 87.82 میٹرز کی تھرو پھینک کر میڈل اپنے نام کیا اور وہ گولڈ میڈل جیتنے والے  بھارتی جیولن تھرورر نیرج چوپڑا سے آدھے میٹر سے بھی کم فرق کی وجہ سے دوسرے نمبر پر رہے۔

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولین تھرو فائنل میں ارشد ندیم نے تیسری باری میں 87.82 میٹرز کی تھرو کی جو تمام تھروز میں سے ان کی سب سے بہترین تھرو تھی تاہم وہ 88.17 میٹر کی تھرو کرنے والے انڈیا کے نیرج چوپڑا کو پیچھے نہ چھوڑ پائے ۔

ارشد ندیم نے پہلی تھرو میں 74.80، دوسری تھرو میں 82.81، تیسری تھرو میں 87.82 ، چوتھی میں 87.15 جبکہ چھٹی تھرو میں 81.86 میٹر تک جیولن پھینکا، پانچویں باری میں ان کی تھرو کو فاول قرار دیا گیا تھا۔

ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کے درمیان آخری تھرو تک گولڈ میڈل کیلئے کشمکش  جاری رہی  اور جب چوتھے نمبر پر آنے والے جولین ویبر نے اپنی آخری تھرو 79.01 میٹر کی کی تو اس کے ساتھ ارشد ندیم کا میڈل یقینی ہوگیا اور پھر جیکب ویڈلیج بھی ارشد ندیم کو پیچھے چھوڑنے میں ناکام رہے۔

آخری باری میں ارشد ندیم کو 88.17 میٹر سے بڑی تھرو کرنا تھی لیکن انہیں اس میں کامیابی نہ ملی اور ان کی آخری تھرو 81.86 میٹر کی رہی جس کی وجہ سے نیرج چوپڑا گولڈ اور ارشد ندیم سلور میڈل کے حقدار قرار پائے۔

جمہوریہ چیک کے جیکب ویڈلیج برانز میڈل کے حقدار قرار پائے۔ جیولن تھرو کے آخری مقابلے میں 12 ایتھلیٹس نے حصہ لیا جن میں سے تین بھارت کے تھے۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے گزشتہ سال برمنگھم میں 90.18 میٹر کی تھرو کرکے گولڈ میڈل جیتا تھا اور 90 میٹر سے زیادہ کی تھرو کرنے والے پہلے ساؤتھ ایشین ایتھلیٹ بن گئے تھے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین