Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

بھارتی پنجاب کے منی سیکرٹریٹ کی دیواروں پر خالصتان کے حق میں نعروں سے پولیس میں کھلبلی مچ گئی

Published

on

بھارتی پنجاب کے بھٹنڈہ کے منی سیکرٹریٹ کمپلیکس کی دیواروں پر خالصتان کے حق میں نعرے لکھے ہوئے پائے گئے۔ سیکرٹریٹ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) کی رہائش گاہ سے صرف 50 گز کے فاصلے پر ہے اور ایس ایس پی کے دفتر سے ایک پتھر کی دوری پر۔

پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے اور قصورواروں کو پکڑنے کے لیے قریبی تمام سی سی ٹی وی کی جانچ کر رہی ہے۔ ابھی تک کسی تنظیم نے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ پچھلے سال سے، خالصتان کی حمایت میں نعرے کئی ریاستوں — ہریانہ، پنجاب، راجستھان، ہماچل پردیش، دہلی میں سرکاری عمارتوں کی دیواروں اور ستونوں پر منظر عام پر آ چکے ہیں۔ گزشتہ سال دہلی کے پانچ میٹرو اسٹیشنوں کی دیواروں پر خالصتان کے حق میں نعرے درج تھے۔

پنجابی باغ، شیواجی پارک، ماڑی پور، پسم وہار، صنعت نگر، مہاراجہ سورجمل اسٹیڈیم، اور نانگلوئی میٹرو اسٹیشن کی دیواروں پر ‘دہلی بنے گی خالصتان’ اور ‘خالصتان ریفرنڈم زندہ باد’ جیسے نعرے درج تھے۔

پنجاب سے ‘سکھس فار جسٹس’ (SFJ) کے دو اراکین کو بعد میں دہلی پولیس نے اس واقعے کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ یہ نعرے سکھ کارکن اور خالصتانی ہمدرد گروپتونت سنگھ پنوں کے کہنے پر لکھے گئے تھے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین