Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پنجاب کی جیلوں میں اسیروں اور ملازمین کو گومی کی شدت سے بچانے کے لیے خصوصی انتظامات کی ہدایت

Published

on

پنجاب کی جیلوں میں گرمی کی شدت اور لو سے بچنے کے لیے قیدیوں اور جیل ملازمین کے لیے ضروری ہدایات جاری کردی گئیں۔اسیران کے لیے پنجاب کی جیلوں میں واٹر کولر چلر کچی لسی اور لیمن پانی کا انتظام کیا گیا ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات کی طرف سے بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جیل کے رولز 765اور 769 کے مطابق جیلوں میں صاف اور ٹھنڈے پانی کی فراہمی ضروری ہے،جیل رولز 977کو مد نظر رکھتے ہوئے  اسیران کو دن میں زیادہ سے زیادہ نہانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

مراسلہ میں کہا گیا کہ ہر جیل میں ہیٹ سٹروک روم کا قیام عمل میں لایا جائے،ہیٹ سٹروک روم میں آئس باکس اور آئس ہمہ وقت مناسب مقدار میں موجود ہونی چاہیے۔

مراسلہ میں کہا گیا کہ بچوں اور خواتین کےلیے کچی لسی لیمن پانی کا انتظام ہونا چاہیے،صفائی ستھرائی کا مناسب انتظام  کیا جائے۔ تمام ہدایات 31اگست تک نافذ العمل ہوں گی۔

حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین