Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

شہباز شریف اور مریم نواز کو خصوصی سکیورٹی فراہم کردی گئی

Published

on

آئی جی پنجاب کے حکم پر سابق وزیراعظم میاں شہباز شریف اورسنئیرنائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کی سیکیوررٹی فول پروف بنا دی گئی۔ دونوں شخصیات کی موومنٹ کے دوران جیمرز والی گاڑیاں ساتھ چلیں گی۔۔

پولیس حکام کے مطابق سپیشل برانچ نے ڈی آئی جی سیکیورٹی کے مراسلے پر دونوں شخصیات کو جیمرز والی گاڑیاں فراہم کردیں۔  سیکیورٹی سکواڈ کی 4 گاڑیاں موومنٹ کے دوران اسکارٹ کریں گی۔

رواں ہفتے آئی جی پنجاب نے دونوں شخصیات کوجیمرز والی گاڑیاں فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔ دونوں شخصیات کی رہائشگاہوں پر نفری بھی ڈیمانڈ کے مطابق تعینات کردی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق میاں نواز شریف کی سیکیورٹی کے لئے تاحال ڈیمانڈ نہیں موصول ہوئی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین