Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

شوبز

نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں شاہ عبداللطیف بھٹائی کی ادبی خدمات پر خصوصی نشست

Published

on

نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس نے خصوصی نشست بہ عنوان حاصل زیست کے ذریعے معروف صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کی زندگی اورادبی خدمات کےطورپرمنایا۔

ناپا نے معروف صوفی شاعرشاہ عبداللطیف بھٹائی کی زندگی اورادبی خدمات کومنانے کے لیے حاصل زیست کے عنوان سے تقریب کا اہتمام کیا،ناپا کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی رکن سابق سینیٹرمہتاب اکبرراشدی نے شاہ جو رسالو کے اقتباسات پڑھے،جوکہ شاہ لطیف کی شاعری کا ایک شاہکارمجموعہ ہے،جس میں محبت،آرزو،جدوجہد،سچائی،وحدانیت جیسے عالمگیرموضوعات شامل ہیں،محبوب وغیرہ اصل سندھی متن کے ساتھ ساتھ مہتاب راشدی نے آغاسلیم کا اردومیں شعری ترجمہ بھی پڑھا۔

انھوں نےخواتین کے کردارسے منسلک شاہ لطیف کی اہمیت پرزوردیا  اورکہا کہ وہ ان ابتدائی حقوق نسواں میں سے ایک ہیں،جنھوں نےاپنے مجموعے میں خواتین کے بہت سے بہادرکردارپیش کیے۔

قبل ازیں ڈائریکٹرشاہ عبداللطیف بھٹائی چیپٹریونیورسٹی آف کراچی پروفیسرسلیم میمن  نے حاضرین کو موضوع سےمتعارف کرایا،انھوں نے شاہ لطیف کی زندگی اورادبی خدمات پرایک تحقیقی اورمعلوماتی مقالہ پڑھا۔

جس میں شاہ لطیف کے روحانی سفرکے اہم لمحات پتہ لگایا اورعظیم صوفی شاعر کے فلسفے اورفکرکا تعارف کروایا،انھوں نے کہا کہ شاہ لطیف کی شاعری زمان ومکان سے بالاترہے،ان کے نظریات میں ایسے آفاقی موضوع شامل ہیں،جو آنے والے ہردورسے متعلق ہیں،اورنسلوں کی راہنمائی اورحوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔

شاہ لطیف سے منسوب شام کا اختتام معروف لوک گلوکارماسٹرولی کے شاہ لطیف کے کلام کے ساتھ ہوا،جس کے ساتھ مقامی موسیقاروں نے بینجواورڈھولک بجائی،ان کی گائیگی نے سامعین کو اپنے سحرمیں جکڑلیا اورشاہ لطیف کی شاعری کو سریلے اندازاورنفاست کے ساتھ پیش کیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین