Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

استحکام پاکستان پارٹی نے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی فہرست جاری کردی

Published

on

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے الیکشن 2024ء کے امیدواروں کی فہرست جاری کردی۔

آئی پی پی نے قومی اور پنجاب اسمبلی کے لیے 51 ٹکٹ جاری کیے ہیں۔

آئی پی پی سربراہ جہانگیر خان ترین این اے 149، این اے 155 اور پی پی 227 سے انتخاب لڑیں گے۔

فہرست کے مطابق پارٹی صدر عبدالعلیم خان این اے 117 اور پی پی 149 سے، این اے 54 سے غلام سرور خان، این اے 70 سے فردوس عاشق اعوان امیدوار ہوں گی۔

آئی پی پی فہرست کے مطابق  رانا نذیر خان این اے 79، گل اصغر خان این اے 88 ، ہمایوں اختر خان این اے 97، محمد ہاشم ڈوگر این اے 133 قصور، نعمان لنگڑیال این اے 143 ساہیوال سے پارٹی امیدوار ہوں گے۔

فہرست کے مطابق فیاض الحسن چوہان پی پی 17 راولپنڈی سے پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین