Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، امریکی وزیر خارجہ ، آئی ایم ایف پروگرام کا خیرمقدم

Published

on

پاکستان کے ساتھ IMF اسٹینڈ بائی ایگریمینٹ کے تحت اس کو ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر ملنے کو امریکی وزیر خارجہ انٹنن بلنکن نے سراہا ہے۔

ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا ہم مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور پاکستان کی مدد کے لیے آئی ایم ایف کے پروگرام کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ہم پاکستان پر بھی زور دیتے ہیں کہ وہ ملک میں میکرو اکنامک اصلاحات اور پائیدار معاشی بحالی کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے۔

ان رقوم کی آمد کے بعد پاکستان کے زرِمبادلہ کے ذخائر میں لگ بھگ دو ہفتوں میں چار ارب 20 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

اسی طرح عالمی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی ریٹنگ پہلے سے بہتر کردی ہے جب کہ پاکستانی بانڈز کی قدر میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

دوسری جانب عید کے بعد سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی کا رجحان ہے۔ اس کے علاوہ دو ہفتوں سے روپے کی قدر میں کسی حد تک بہتری دیکھی جا رہی ہے۔ جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ایک امریکی ڈالر ایک روپے دو پیسے کم ہوکر 276 روپے 46 پیسے کا ہو گیا۔

” مہنگائی کا بوجھ عوام پر پڑے گا”

معاشی ماہرین کا خیال ہے اگرچہ آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کے معاشی اشاریوں کو کسی حد تک بہتر بنانے میں مدد ضرور فراہم کرے گا لیکن یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ اس پروگرام پر عمل درآمد کے لیے جو راستہ چنا جائے گا وہ اصلاحات کے بجائے اس پروگرام کا بوجھ عوام کے کندھوں پر منتقل کرنے کا ہوگا۔
پروگرام میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے نفاذ پر زور دیا گیا ہے جس کے لیے حکومت بجلی کی ترسیلی کمپنیوں کے نقصانات کو ختم کرنے کے بجائے اس کی قیمتیں بڑھا دیتی ہے تاکہ اس شعبے میں نقصان کا ازالہ کیا جائے۔

اسی طرح حکومت ٹیکس آمدنی بڑھانے کے لیے ٹیکس نہ دینے والے شعبوں سے براہ راست ٹیکس وصول کرنے کے بجائے بالواسطہ ٹیکس میں اضافہ کیے جا رہی ہے۔ پیٹرولیم لیوی میں فی لیٹر مزید 5 روپے اضافہ کرکے 55 روپے کر دیا گیا ہے۔

ملک میں صرف تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بڑھانا زیادتی ہے اور اس سے پاکستانی معیشت کو استحکام نہیں مل سکتا۔

تاہم آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے پاکستان کو ایک اور موقع ملا ہے کہ وہ اپنی معیشت کو سدھارے اور اس میں موجودہ بنیادی خامیوں کو دور کرے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین