Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

14 اگست کو اسکردو سے دبئی کے لیے پروازوں کا آغاز

Published

on

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار،اسکردو ائیرپورٹ پر بین الاقوامی پروازوں کا آغاز ہوگا۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ خان کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر پی آئی اے دبئی سے اسکردو کی براہ راست پروازوں کا آغاز کرے گا،یہ اسکردو ائیرپورٹ کی پہلی بین الاقوامی پرواز ہوگی۔

اسکردو ائیرپورٹ پر انتظامات مکمل، پرواز پر بکنگ کا آغاز کردیا گیا،تاریخی پرواز پر سفر کرنے کیلئے ہوابازی کے شوقین افراد مذکورہ پرواز  میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔

پہلی پرواز پر مسافروں کو دنیا کی بلند ترین چوٹیوں اور دلکش جھیلوں کے نظارے بھی کروائے جائیں گے۔

پرواز دبئی سے اسکردو اور وہاں سے اسلام آباد آئے گی جس میں براہ راست اسکردو کے ساتھ ساتھ اسلام آباد کے مسافر بھی سفر کرسکیں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین